انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے متنازع پیکا ایکٹ اور صحافیوں کے مسائل پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔
جیو نیوز کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی وزیراعظم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور صدر پی ایف یو جے کو بھی بھیجی گئی ہے۔ آئی ایف جے نے اپنے خط میں پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو پیکا قانون کے تحت مقدمات، ہراسانی اور دھمکیوں کا سامنا ہے جب کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں بھی بڑھتےخطرات کا سامنا ہے۔ عالمی صحافتی تنظیم نے کہا کہ پاکستان نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے کنونشنز پر دستخط کر رکھے ہیں، پیکا کے تحت آزادی اظہار اور بنیادی حقوق محدود ہو رہے ہیں، پریس فریڈم رپورٹ کے مطابق 34 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ آئی ایف جے نے مزید کہا کہ پاکستان میں صحافیوں پر حملے، ہراسانی، سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی اور تشدد کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں ایک سال کے دوران 7 صحافی قتل کیے گئے، صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی، غیرقانونی برطرفیوں اور سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے خط میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کو براہ راست اپیلوں کی اجازت دینا ہائیکورٹس کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہے، آئی ایف جے نے پاکستان میں دو مشن بھیجے جنہوں نےمیڈیا ورکرز سے براہ راست ملاقاتیں کیں۔آئی ایف جے نے مطالبہ کیاکہ سپریم کورٹ پیکا قانون کا ازسرنو جائزہ لے اور حکومت کو قانون میں ترامیم کی ہدایت دے، آرٹیکل 19 کےتحت آزادی صحافت کے تحفظ کےلیےفوری اقدام کیا جائے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر