شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے: وزیر خزانہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)اوفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے میری رائے میں شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ اسٹیٹ بینک نے کرنا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا حکومتی اقدامات کے باعث معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ معاشی استحکام میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، 30 جون کو ختم مالی سال ملٹی نیشنلز کا 2.3 ارب ڈالر کا منافع باہر گیا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کا منافع باہر جانے، ایل سی نہ کھلنے کے مسائل ختم ہو گئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بینک سرمایہ کاروں سے مل کر بیمار صنعتی یونٹس کو بحال کریں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا ایف بی آر کی اضافی طاقت کا انکم ٹیکس نہیں سیلز ٹیکس سے تعلق ہے، آج گورنر اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کے صدور سے ملاقات ہوئی، ہم نے پوچھاہےکہ معاشی استحکام میں بینک کیا کردار ادا کر سکتے ہیں، معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردارہے۔ان کا کہنا تھا حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے اور گردشی قرضے کو بھی کم کر رہے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا نجکاری میں بینکس کا کردار ہونا چاہیے، بیمار صنعتوں کو دوبارہ فعال کرنےمیں بینکس کااہم کردار ہو سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا جتنی اسپیس تھی اتنا ریلیف تنخواہ داروں کو دے چکے، تنخواہ داروں کی سہولت کے لیے ٹیکس گوشواروں کو آسان بنا دیا ہے، تنخواہ داروں کے لیے بہت آسان فارم ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، یہ فارم چھوٹے تاجر اور ایس ایم ایز کو بھی دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کون سا وزیر خزانہ نہیں چاہتا کہ فوری شرح نمو بڑھے، لیکن پھر زرمبادلہ ذخائر دباؤ کے بعد کم سطح پر چلے جائیں گے، میری رائے میں شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ اسٹیٹ بینک کو کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر