پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی کاروبار میں زبردست تیزی ہے اور گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں ریکارڈ ساز کاروبار ہوا۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 1013 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار 313 کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار 140 کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
وزیراعظم کا اظہار مسرت
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹاک ایکسچینج کی ایک لاکھ 35 ہزارپوائنٹس کی سطح عبورکرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرناکاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی تھی اور ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2350 پوائنٹس بڑھا تھا، کاروباری ہفتے کا اختتام 100 انڈیکس نے 134299 پر گیا تھا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر