اپوزیشن کا حق تسلیم کیا، ہاؤس کی حرمت پر جو طے ہوگا لکھ کر ہوگا: اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (نیشنل ٹائمز) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ہے اب ہاؤس کی حرمت کے حوالے سے جو بھی طے ہوگا لکھ کر ہوگا۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اسپیکر نے سوال اٹھنے پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور رولز کے تحت اپوزیشن کے ارکان کو معطل کیا گیا، اسپیکر نا اہلی کا فیصلہ نہیں کرتا تو 30 دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی آئے، اسے اچھا اقدام کہتا ہوں، احمد خان بھچر نے کہاکہ موقع دیں تاکہ وکلا سے تیاری کرکے معاملہ حل کریں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوگیا ہے، اب پنجاب اسمبلی میں دونوں طرف سے حقوق برابر ہوں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ہے، احتجاج کی اجازت دوں گا مگر آئین کی پاسداری کرنا ہوگی، احتجاج میں لڑائی یا جتھہ بند گروپ بناکر کتابیں وزیر خزانہ کو نہ ماریں، حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی معاہدے کو کاغذ پر لکھ کر لائیں گے، ہاؤس کی حرمت کے حوالے سے جو بھی طے ہوگا وہ لکھ کر طے ہوگا، فیصلہ ابھی نہیں کروں گا، 3 دن میں فیصلہ کروں گا۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے مجھے اپوزیشن ارکان کی معطلی پر خط لکھا ہے،کے پی اسمبلی کےا سپیکر ایک سیاسی جماعت کے احتجاج میں آگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر