پی ٹی آئی حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات کرنے کی بات نہیں کی وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مذاکرات میں ان کی رہائی کی بات نہ کی جائے، بانی پی ٹی آئی تو کہتے ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہو، پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو ان سے کیا بات کریں؟انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے اس کے علاوہ ان کا کوئی اور ایجنڈا معلوم نہیں ہوتا، اگر پی ٹی آئی پر امن رہی تو ٹھیک ہے، بصورت دیگر قانون ہاتھ میں لیا اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش جو شروع سے ان کی کوشش رہی، یہ لوگ آئی ایم ایف کے دفاتر کے باہر جلوس نکالتے تھے، خطوط لکھے کہ پاکستان کو قسط نہ دی جائے وہ چاہتے ہیں ملک معاشی بدحالی کا شکار ہو، اگر ایسا کچھ ہوا تو یقیناً قانون اپنا راستہ لے گا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقدمات عدالت میں ہیں، انہوں نے ان کے خلاف اپیل کی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کا مؤقف ہےکہ عمران کی رہائی کی بات نہیں کریں گے، عمران خان نے کہا ہےکہ میں رہا عدالتوں سے ہوں گا اور میں میرٹ پر رہائی چاہتا ہوں لہٰذا حکومت کے ساتھ مذارکات میں رہائی کی بات نہ کی جائے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ان کے جو باقی مطالبات ہیں ان پر بات کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات کرنے کی بات نہیں کی وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتےہیں، اسی سے اپنے معاملات سیدھا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، وہ نہ سیاسی جماعتوں اور نہ ہی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، وہ اسی ایجنڈے پر قائم ہیں کہ اس طرح ان کی مدد کی جائے جیسے 2018 میں آر ٹی ایس بٹھایا کرانہیں لایا گیا، وہ سیاسی ڈائیلاگ کی خواہش نہیں رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے ملک کی معیشت بحال ہو اور پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرے اس پر افہام تفہیم کے لیے بیٹھنے کو تیار ہیں۔دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ملک عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ 5 اگست تک تحریک کے لیے تیاری کرنی ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے مذاکرات پر ہم ہر وقت تیار ہیں ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر