بنگلادیش کرکٹ بورڈ کیلئے سکھ کا سانس، پاکستان سے سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہو گئے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے لیے سکھ کا سانس ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا راٹنس فروخت ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے ورلڈ وائیڈ میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہا ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق میڈیا رائٹس اوپن بڈنگ میں فروخت ہونا تھے لیکن کوئی کمپنی فلور پرائس تک نہ پہنچ سکی، اطلاعات کے مطابق 4 کروڑ ٹکا فلور پرائس رکھی گئی تھی لیکن نصف تک کی بھی پیشکش نہ ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی بورڈ آفیشل کی پیشکشیں احمقانہ تھیں، کچھ کمپنیز سے براہ راست رابطہ کیا گیا۔بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ اب بورڈ کو ٹارگٹ کے مطابق رقم موصول ہو گئی ہے۔بی سی بی بنگلا دیش نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے رائٹس بھی فروخت نہیں کر سکا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر