فضل الرحمان کےپی میں تبدیلی لانےکے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں توبہت اچھاہوگا، علی امین

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کےپی میں تبدیلی لانےکے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں توبہت اچھاہوگا۔
لاہور رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کا کہنا تھاکہ آج ہم مشاورت کے ساتھ عملی قدم سے آگے بڑھیں گے، آج لاہور سے ہم تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں اور جب بھی کوئی تحریک لاہور سے چلتی ہے وہ پورے پاکستان میں کامیاب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر بے گناہ جیل میں ہے، کوئی کیس نہیں ہے، اب ہمارا لائحہ عمل پاکستان کے حالات کے مطابق ہونا چاہیے، ہم نے 5 اگست تک اس کو پیک پر لے کر جانا ہے یہ سوچنا ہوگا وہ کیسے کرنا ہے، پنجاب کو خیبرپختونخوا سے موازنہ کریں گے تو یہ زیادتی ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ میری اطلاع ہے یاسر گیلانی سمیت تمام کارکنان کوپولیس نے چھوڑ دیا ہے، پنجاب اسمبلی کے اراکین کو معطل کرنا لاقانونیت ہے، اگر ایسا ہی کرنا ہے تو خیبرپختونخوا سے ان کے چیئرمینز کوفارغ کردوں گا۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق علی امین کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کے ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے میرٹ پر ہیں، باقی سب فارم 47 پرہیں، مولانا فضل الرحمان خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں اوریہ ہمارے لیےباتیں کریں گے، عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کےپی کے میں تبدیلی لانے کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں توبہت اچھاہوگا، مولانا فضل الرحمان نے لوگوں کوگمراہ کیا اس لیے اپنے حلقے سے نہ جیت سکے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کا اس وقت شکریہ اداکروں گا جب مجھے لاہور میں آئینی حق کے مطابق جلسہ کرنےکی اجازت دیں گے، اگر جلسے کی اجازت دیں توصرف شکریہ نہیں بلکہ تحفہ بھی دوں گا۔خیال رہے کہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری تجویز ہو گی صوبے میں تبدیلی آئے اور تبدیلی آئے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر سے ہی آئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر