ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان

لاہور (نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان کردیا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلدکیا جائےگا۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں آج مزید 3 چیزیں بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ جئے عوام ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری گروپ نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں پر قبضہ کرنےکا منصوبہ ہے، پنجاب کےکسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ جماعتیں آج کہاں ہیں جو کسانوں کی بات کرتی ہیں، اگر سندھ کےکسان بھی پنجاب کی طرح آواز اٹھائیں گے تو وہ اسلام آباد کی طرف مل کر چلیں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر