جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

پشاور(نیشنل ٹائمز) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق 3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہونے والے حملے میں ڈی ایس پی رخمین خان بھی زخمی ہوئے تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پولیس نے بتایا کہ رخمین خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید اور سی سی پی او پشاور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کےحوصلے پست نہیں کر سکتے، ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے، ہمارے افسران اور جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر