مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کیلئے درخواست دائر کر دی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرحلف لینے میں تاخیرکے معاملے پر مسلم لیگ ن کے مخصوص نشستوں پر نامزد اراکین نے الیکشن کمیشن کوخط ارسال کیا ہے۔ 6 خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے خط میں لکھا ہے کہ ان سے حلف لینے میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین کی فہرست جاری کی ہے۔ 1973 کے آئین کے تحت ایوان میں بیٹھنے اور ووٹ کاسٹ کرنے کےلیے حلف اٹھانا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے 27 جون کو مخصوص نشستوں سے متعلق احکامات جاری کیے تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو حلف لینے کے لیے درخواست کرچکے ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ حلف لینے کے لیے کسی کو نامزد کریں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے رجوع کرکے آرٹیکل 255 کے تحت حلف لینے کے لیے نامزدگی کریں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر