بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں: پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں ، بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہوتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہوتی ہے، بھارتی پراکسیز ان واقعات میں ملوث ہیں، پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح ہے ، اس بارے میں بلاول بھٹو زرداری نے کوئی متضاد بیان نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے جبکہ تائیوان کے معاملہ پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے، برکس کے بارے میں جو چیزیں سامنے آرہی ہیں ہم کمنٹ نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ ضلع ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے بس سے اتار کر اور شناخت کے بعد 9 مسافروں کی جان لے لی۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کی میتیں پنجاب بلوچستان بارڈر پرس بواٹہ کے مقام پر ڈی جی خان انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔ واقعہ کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی ژوب میں درج کرلیا گیا جس میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر