کراچی(نیشنل ٹائمز)بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیرکی تھی، کافی عرصے سے عمارت کے دونوں حصے خستہ حال اور ناقابل رہائش تھے۔رپورٹ کے مطابق عمارت کے خستہ حال ہونے سے متعلق ایس بی سی اے افسران کو 2022 سے علم تھا اور 20 فلیٹ پر مشتمل عمارت کا ایک حصہ ایس بی سی اے افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث گرا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معلوم ہونے کے باوجود ایس بی سی اے افسران نے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے، افسران نے غفلت اور لاپرواہی کامظاہرہ کیا جس کے باعث عمارت گری۔پولیس رپورٹ میں ایس بی سی اےکے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 4 جولائی 2025 کو لیاری میں عمارت گرنے سے 27 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
لیاری واقعہ: پولیس رپورٹ میں 6 ایس بی سی اے افسران سمیت 14 افراد قصور وار قرار



