اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ایوی ایشن سکیورٹی انسپکشن کی کامیاب تکمیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) شہری ہوابازی کے برطانوی محکمے Department for Transport (DFT) کی تین رکنی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تین روزہ ایوی ایشن سکیورٹی انسپکشن کامیابی سے مکمل کر لی۔

یہ ٹیم 8 جولائی سے 10 جولائی 2025 تک پاکستان میں موجود رہی اور اس دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انسپکشن کا مقصد ایئرپورٹ پر موجود ایوی ایشن سکیورٹی انتظامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جانچنا تھا۔

افتتاحی اجلاس میں چیف سکیورٹی آفیسر سمیت ایئرپورٹ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ بعد ازاں، انسپکشن ٹیم نے سکیورٹی ڈپلائمنٹ، داخلی کنٹرول، مسافروں و سامان کی سکریننگ، پاسز کے اجراء، گاڑیوں اور عملے کی جانچ، سی سی ٹی وی نظام، پیرامیٹر سکیورٹی، کیو آر ایف تعیناتی، ڈرون سے متعلق اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی استعداد سمیت دیگر اہم سکیورٹی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انسپکشن کے اختتام پر ٹیم نے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اور اطمینان بخش قرار دیا۔ ٹیم نے ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ASF کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔

ترجمان اے ایس ایف نے کہا کہ “یہ کامیابی نہ صرف ASF کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے ایوی ایشن سکیورٹی کے مؤثر نظام کی ایک اور سند ہے۔”



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر