صدر مملکت نے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف زرداری نے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس2025 جاری کردیا۔
آرڈیننس کا اطلاق پورے ملک پرہوگا اور فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارےکی حیثیت رکھےگی جو مقدمات دائرکرسکےگی، جائیداد رکھ سکےگی اور خرید و فروخت اور معاہدے کرسکےگی۔آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا، اتھارٹی ملک میں کہیں بھی علاقائی دفاترقائم کرسکےگی، اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات، سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنس جاری، معطل یا منسوخ کرسکےگی، اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی اور ضابطہ کار کے لیے ضوابط بنائےگی۔اتھارٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے اقدامات کرےگی، اتھارٹی تحقیقات کےاختیارات، انضباطی کارروائیاں اور جرمانےعائد کرسکےگی، اتھارٹی امور کو چلانے کے لیے ایک بورڈ ہوگا جو اتھارٹی کا اعلیٰ پالیسی سازادارہ ہوگا، اتھارٹی بورڈ میں چیئرمین، دو ارکان وزارت خزانہ اور وزارت قانون سےہوں گے، بورڈ اپنی منظوری سے مزید ارکان کو مشیر کے طورپر شامل کرسکتا ہے۔ اتھارٹی کےبورڈ چیئرمین اور غیرسرکاری ارکان کی مدت ملازمت تین سال ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق کوئی بھی شخص ورچوئل اثاثہ جات سے متعلق سروس فراہمی کے لیے بغیر لائسنس کام نہیں کرسکےگا، بغیر لائسنس کام کرنے والاشخص جرم کا مرتکب قرار پائےگا، اس پر جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے، لائسنس کا خواہش مند شخص اتھارٹی کومقررہ فیس کے ساتھ درخواست دےگا، درخواست گزار کی مالی، انتظامی قابلیت، مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونےکی جانچ پڑتال اتھارٹی کرےگی۔اتھارٹی ضابطےکی خلاف ورزی،مالی استحکام میں ناکامی پرلائسنس منسوخ کرسکےگی، اتھارٹی کو معائنہ کرنے، ریکارڈ طلب کرنے اور فریقین کو طلب کرنےکا اختیار ہوگا، اتھارٹی خلاف ورزی پرسروس بند کرنے،لائسنس معطل کرنےکے احکامات جاری کرسکے گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر