اگر عمران خان کے بیٹوں کا مقصد انتشار پھیلانا ہے تو پاکستان آنیکی اجازت نہیں ہوگی: عقیل ملک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان برطانوی شہری ہیں، اگر ان کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا کہ قاسم اور سلیمان سیاست کرنے نہیں بلکہ اپنے والد کی رہائی کے لیے پاکستان آرہے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جواں مردی سے جیل کاٹی ہے، ان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان برطانوی شہری ہیں، وہ یہاں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔اس کے علاوہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنا چاہیے تاکہ وہ دیکھیں کہ ان کے والد نے ملک سے ساتھ کیا کھلواڑ کیا، پاکستان آئیں، قانون کے دائرے میں احتجاج کریں ہم سکیورٹی دیں گے، اگر لاقانونیت اور بغاوت کی تو 26 نومبر سے زیادہ مرمت کریں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر