کراچی: ہتک عزت کیس میں فلمساز جمشید محمود عرف جامی کو 2 سال کی سزا

کراچی(نیشنل ٹائمز) مقامی عدالت نے فلم ڈائریکٹرجمشید محمود عرف جامی کو 2 سال کی سزا سنادی۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے فلم ساز جمشید محمود عرف جامی کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جمشید محمود کو 2 سال قید اور 10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جمشید محمود کے خلاف ڈائریکٹر سہیل جاوید نے پرائیویٹ کمپلین کی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ جمشید محمود نےجامشورو لاہوتی میلے میں جنسی زیادتی سے بچ جانے والی گمنام لڑکی کا خط پڑھا تھا۔ جمشید محمود نے وہ خط سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپوسٹ کردیا تھا جس کے بعد کمنٹس سیکشن میں بہت سے لوگوں نے اندازہ لگایا تھا کہ لڑکی پر جنسی حملہ کرنے والے سہیل جاوید ہیں اور جامی نے ان قیاس آرائیوں یا الزامات کی تردید نہیں کی۔ اس حوالے سے جمشید محمود کے وکیل نے کہا کہ پرائیویٹ کمپلین میں لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر