لیاری واقعہ: گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عمارت گرنے کےواقعے پروزیراعلیٰ کا کمیٹی بنانا خوش آئندہے، ڈی جی ایس بی سی اے کو برطرف کیا گیا ہے لیکن چہرے بدلنے سے نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں، لیاری کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا، ان کیلئے ایوان میں آوازاٹھاؤں گا، جوخاندان بے گھر ہوئے ہیں انہیں راشن فراہم کریں گے۔کامران ٹیسوری نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت 6 مہینے کاکرایہ اور اسی علاقے میں متاثرین کو گھر لےکردے۔واضح رہےکہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ ہفتے ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی جس میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے جب کہ حادثے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر