خیبر پختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی لاگت سے احساس اپنا گھر اسکیم شروع کردی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 4 ارب روپے کی لاگت سے احساس اپنا گھر اسکیم شروع کردی۔
قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے 67 کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کیے اور اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں اور اسکیم کے تحت 18سال سے 65 سال کی عمر تک کے وہ افراد قرض لینے کے اہل ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم ہو۔اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کو 15 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے اور یہ قرضے سات سال کی مدت میں آسان قسطوں میں واپس کرنے ہوں گے۔اسکیم کے تحت ریوالونگ فنڈ سسٹم کے ذریعے آئندہ سالوں میں بھی قرضے فراہم کیے جائیں گے، اسکیم کے پہلے مرحلے کیلئے ایک لاکھ 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 18 ہزار 555 اسکیم کی شرائط پر پورا اتریں۔تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ احساس اپنا گھر اسکیم صوبائی حکومت کا ایک فلیگ شپ اور غریب پرور منصوبہ ہے اور یہ کم آمدنی والے لوگوں کو اپنا چھت فراہم کرنے کیلئے عمران خان کے وژن کے حصہ ہے۔ان کا کہنا تھاکہ صوبے کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ صوبے کے معاشی مسائل بہت حد تک حل ہو چکے ہیں ہماری ٹیم کی انتھک کوششوں سے صوبہ اب معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے، ہم مزید اپنے وسائل بڑھائیں گے اور اپنے لوگوں پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کا بھی اجرا کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر