عرب ممالک معاہدہ ابراہیمی پر رضامندی ظاہر کریں یا نہیں لیکن پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا: طارق فضل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عرب ممالک معاہدہ ابراہیمی پر رضامندی ظاہر کریں یا نہیں لیکن پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔انہوں نےکہا کہ یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے، یہ حکومت کی نہیں پاکستانی قوم کی پالیسی ہے اور ہم اس پالیسی سے رتی برابر دائيں بائيں نہیں ہوسکتے۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ حکومت کوئی ایسا کام کر ہی نہيں سکتی جسے قوم برداشت نہ کرے لہٰذا ایسی کوئی بات زیرِغور بھی نہیں ہے۔پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے نثار جٹ نے بھی تسلیم کیا کہ حکومت اور اپوزيشن میں اتفاق ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا عوامی مفاد میں نہيں ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر