گوجرخان: محکمہ وائلڈلائف کا چھاپہ، غیرقانونی طور پر رکھاگیا افریقی شیر برآمد

گوجرخان(نیشنل ٹائمز)محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر رکھا گیا افریقی شیر برآمد کرلیا۔
محکمہ وائلڈلائف کے مطابق شیر کی عمر 2 سال ہے، مقامی وڈیرے نے اپنے ڈیرے پر شیر رکھا ہوا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف نے انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر تھانے میں شیرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں خاتون پر شیر کے حملےکے واقعےکے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ 2 روز کے دوران 14 شیر برآمد کرکے مقدمات درج کیےگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر