بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ری شیڈول کرتے ہوئے رواں برس ٹیم بنگلا دیش نہ بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کا وائٹ بال سیریز کا دورہ ری شیڈول کر دیا ہے، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق بی سی بی کے ساتھ مشاورت کے بعد دورہ ری شیڈول کیا ہے، اگست میں شیڈول سیریز اب ستمبر 2026 میں کھیلی جائےگی، یہ فیصلہ دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کا کہنا ہےکہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق دورے کے نئے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پرکیا جائےگا۔خیال رہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اگست میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا، اگست میں بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا تھی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر