ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔
ملک بھر میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں جس میں عزاداری اور سینہ کوبی، شہدائے کربلاکو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔اسلام آباد،لاہور،کراچی ،کوئٹہ اورپشاورمیں مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہیں جب کہ اس دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی میں جلوس کے راستوں اور پشاور میں موبائل فون سروس بند ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی بھی شکایات ہیں۔دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار، میئرکراچی اورسینیٹر وقار مہدی نے کراچی میں نکالے گئے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کا امن وامان ہماری ترجیح ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کویقینی بنایا گیا ہے، گزرگاہوں اور ان کے اطراف روشنی کا مناسب انتظام کیا گیاہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر