کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکی 26 ویں برسی، مزار پر پھول رکھنے کی تقریب

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائیرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ میجرجنرل انجم ریاض نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول بھی رکھے۔اس موقع پر آئی ایس پی آر نے کہا کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی، وہ افواجِ پاکستان، پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال اور تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر