افغان فضائی حدود نظر انداز، وزیراعظم دورہ آذربائیجان مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کرکے واپس لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 2 روزہ دورہ آذربائیجان پر جاتے اور وطن واپس آتے ہوئے افغانستان کی فضائی حدود کو نظر انداز کرکے طویل راستہ اختیار کیا۔ شہباز شریف خصوصی طیارے میں رات گئے لاہور پہنچے۔ گزشتہ روز وزیراعظم کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے روانہ ہوکر تاجکستان ترکمنستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے باکو پہنچا۔ جمعہ کو وزیراعظم باکو سے آذربائیجان کے شہر فضولی پہنچے اور رات کو وطن واپس روانہ ہوئے۔ خصوصی طیارے نے کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن کو نظر انداز کیا اور گزشتہ روز کے روٹ سے واپس آیا۔ افغانستان کی فضائی حدود نظر انداز کرنے سے طیارے کو طویل فضائی راستہ اختیار کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر