وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائيجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائيجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع ہوئی جس میں شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں آذربائیجان کی مستقل حمایت پرصدر الہام کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی ہے جب کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور آذربائيجان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کومزیدوسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ دونوں ممالک کی قیادت کی حالیہ بات چیت باہمی تعلقات کی مزیدمضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر