خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 20 ممبران کی دوری پر رہ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لئے 20 ممبران کی دوری پر رہ گیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت کے پاس 92 ممبران جبکہ اپوزیشن اتحاد کے ممبران کی تعداد 53 کو پہنچ گئی ہے۔ 145 کے ایوان میں 115 منتخب ممبران ہے جبکہ 26 خواتین نشستیں اور 4 اقلیتی نشستیں مختص ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس سے کے پی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی تعداد 53 کو پہنچی۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ف کے 7 منتخب ممبران کو 10 خواتین،2 اقلیتی ممبران ملنے پر تعداد 19ہوگئی۔ مسلم لیگ ن کے 6 منتخب ممبران اسمبلی کو 9 مخصوص نشستیں ملنے پران کی تعداد 15 ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے منتخب ممبران کی تعداد 4 تھی،6 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ملنے پر ان کی تعداد 11 ہوگئی ۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے پاس ایوان میں 2 نشستیں تھی،ایک مخصوص نشست ملنے پر ان کی تعداد 3 ہو گئی۔ ایک مخصوص نشست ملنے پر عوامی نیشنل پارٹی کی تعداد بھی 3 ہو گئی ہے۔ ایوان میں ہشام انعام اللہ اور علی ہادی آزاد ممبران ہے تاہم ان دونوں کی حمایت اپوزیشن اتحاد کو حاصل ہے۔ ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔ اپوزیشن اتحاد کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 20 ممبران درکار ہے۔ کے پی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے اپوزیشن ممبران کی تعداد بڑھنے پر ایک سوال کے جواب میں جیو نیوز کو بتایا کہ ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے انہیں 18، 20 ممبران درکار ہوں گے تاہم اب تک اپوزیشن نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے البتہ بجٹ تقریر میں یہ ضرور کہا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کا یہ 12 واں اور آخری بجٹ ہے۔ اگر حکومت نے گورننس اور لاء اینڈ ارڈر پر فوکس کیا تو ہمارا کوئی شوق نہیں ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر