لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

لاہور (نیشنل ٹائمز) جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور 2 بچوں کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے پالتو شیرکا پنجرا کھلا رہ گیا ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگ کر سڑک پر آجاتا اور سامنے سے آنے والی خاتون کو زخمی کردیتا ہے ۔ اسی دوران فارم ہاؤس سے ایک شخص شیر کے پیچھے بھاگتا ہے او ر خاتون کو بچانے کی کوشش کرتاہے، شیر خاتون کو چھوڑ کر آگے بڑھ جاتا ہے اور 2بچوں کو زخمی کردیتا ہے ۔پولیس کےمطابق یہ فارم ہاؤس 2 بھائیوں ملک اعظم عرف شانی او ر ملک ناظم کا ہے ۔ شیر کے حملے سے زخمی 5 سالہ زویا، 7 سالہ اذہان اور 27سالہ ثمینہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کےمطابق ملک اعظم عرف شانی شیر کو لے کر رُوپوش ہوگیا ہے اور دونوں کی تلاش جاری ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر