اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنےکیلئے ڈرون کیمروں کے استعمال کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنےکےلیےجدید ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پرعمل درآمد یقینی بنائےگی اور اس کے لیے اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر ڈرون کیمرے اڑائے جائیں گے۔سی ٹی او اسلام آباد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پرہوگا تاہم اگلے مرحلے میں تمام سیکٹرز اور شاہراہوں پر یہ ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔سی ٹی او نے کہا کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فوری چالان ہوگا، ڈرون کی مدد سے رش والے مقامات کی بھی نشاندہی کی جا سکے گی جب کہ نشاندہی کے بعد خصوصی ٹیم فوری طور پر رسپانس یقینی بنائے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر