اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مخصوص نشستیں الاٹ ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری کردی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی کل نشستیں 123 ہو گئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو 13 مخصوص نشستیں ملی ہیں۔پیپلزپارٹی کو 4 مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی کل نشستیں 74 ہوگئی ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ایم کیوایم کی قومی اسمبلی میں کل نشستیں 22 ہیں جبکہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد جے یو آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی تعداد10ہوگئی ہے۔سیکریٹریٹ کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کی کل نشستیں 336ہیں، اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 5 ہے جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحادکونسل کے ارکان کی تعداد 80 ہے۔
مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
