سپریم کورٹ کا فیصلہ: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں اورقومی اسمبلی میں خیبرپختونخواکی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو 2،2 جب کہ جے یو آئی کو ایک نشست ملی ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 11مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں سے 10 نشستیں مسلم لیگ (ن) اور ایک پیپلز پارٹی کو ملی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بھی بحال کی گئی ہیں جس میں سے مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک اقلیتی نشست ملی ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی21 مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہے جن میں جے یو آئی کو 8، (ن) لیگ کو 6 اور پیپلز پارٹی کو 5 نشستیں ملی ہیں جب کہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور اے این پی کو بھی ایک ایک مخصوص نشست ملی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی بحال کی گئی ہیں جن میں جے یو آئی کو 2، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو ایک ایک اقلیتی نشست مل ہے۔پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں 21 نشستیں (ن) لیگ، ایک پیپلزپارٹی، ایک استحکام پاکستان پارٹی اور ایک مسلم لیگ (ق) کو ملی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اقلتیوں کی 3نشستیں بحال کی گئیں جن میں (ن) لیگ کو اقلیتوں کی 2 اور پیپلزپارٹی کو ایک نشست ملی ہے جب کہ سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں خواتین کی ایک نشست پیپلزپارٹی اور ایک ایم کیو ایم کو ملی ہے۔الیکشن کمیشن نے جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو تحریک انصاف کا امیدوار قراردینے کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا، یہ امیدوار قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، خیبرپختونخوا اسمبلی، سندھ اسمبلی سے جنرل نشستوں پرکامیاب ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر