سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی فتح ہے، پی ٹی آئی اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہے: نتاشہ دولتانہ

وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی فتح ہے، پی ٹی آئی اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہے: نتاشہ دولتانہ۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکریٹری اور مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی نو منتخب رکن نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ آئین و قانون کی بالادستی کا مظہر ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس فیصلے پر شور شرابہ اور الزامات عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا، جو پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کے مؤقف کی توثیق ہے۔ نتاشہ دولتانہ نے اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے انتخاب میں ان قائدین نے جس اعتماد کا اظہار کیا، میں اس پر ان کی بے حد مشکور ہوں اور عہد کرتی ہوں کہ پارٹی کے منشور اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عملدرآمد میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی ایک بار پھر جنوبی پنجاب میں مضبوط ہو رہی ہے اور عوامی نمائندوں کو فیصلوں میں آزادی حاصل ہے۔ آنے والے دنوں میں اتحادی حکومت مزید مستحکم ہو گی اور عوامی فلاح و بہبود کے بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو عدالتوں پر تنقید کے بجائے اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے، کیونکہ اداروں کو نشانہ بنانا کسی سیاسی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر