لاہور کے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام بدلنے کے معاملے پر صوبائی وزرا کے متضاد بیانات

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت کے دو وزرا کے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام بدلنے سے متعلق متضاد بیانات سامنے آگئے۔
وزیرِ صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا ہے کہ لاہور کے جناح اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی قرار داد پر اسپتال کا نام مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیک رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز نے چند ماہ پہلے یہ فیصلہ کیا تھا، جناح اسپتال سے ملحقہ کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کا نام پی آئی سی 2 تھا جبکہ کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کی دستاویزات میں نام جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تھا۔دوسری جانب پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے تردید کی اور کہا کہ ’جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ کا نام ’جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔انہوں نے سرکاری دستاویز پوسٹ کرتے ہوئے مزید لکھاکہ پنجاب حکومت کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ ’ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے 14 نئے اسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم کیے جائیں گے جس کی پلاننگ تکمیل کے قریب ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر