وزیر اعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کے شہدا سے اظہار یکجہتی کیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانےکا دورہ کیا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کے شہدا اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
سفارتخانے آمد پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے حوصلہ مند اور بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل حمایت اور یکجہتی جاری رکھے گا، انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر