فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون کی دیر کے نوجوان سے شادی، اسلامی نام کیا رکھا؟

اپردیر(نیشنل ٹائمز)فیس بک پر دوستی کے بعد شادی کے لیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔
امریکا سے آئی خاتون مِنڈی نے گزشتہ رات اپر دیر کے نوجوان ساجد زیب سے نکاح کرلیا، ساجد زیب کے مطابق مینڈی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اسلامی نام زلیخا رکھا ہے۔ساجد زیب کا کہنا ہے کہ ایک امریکی خاتون کے آنے پر گھرمیں خوشی ہے۔امریکی خاتون نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ساجد زیب سے شادی کرکے خوش ہوں۔خیال رہے کہ امریکی ریاست شکاگو سے خاتون دیر کے ساجد زیب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔ ساجد زیب کے مطابق امریکی لڑکی مِنڈی کے ساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مِنڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔ساجد کے مطابق مِنڈی شکاگو کی رہائشی اور ائیرہوسٹس ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر