وزیراعظم کیجانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے 41 پیسےکمی کا ریلیف ختم ہوگیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے 41 پیسےکمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔
گزشتہ سال اپریل میں وزیر اعظم نے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنےکا اعلان کیا تھا۔ ریلیف ختم ہونے کے بعد آج سے میٹر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمت پر چلےگا۔شہریوں نے شکوہ کیا ہےکہ حکومت کی جانب سے تو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ کمی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کی گئی ہے ، مگر یہ تو عارضی ایڈجسٹمنٹ ثابت ہوئی ہے ، بجلی کی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے۔دوسری جانب وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مستقل ریلیف دیا ہے ، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں تبدیلی آتی ہے، باقی تبدیلی نہیں ہوگی۔ادھر نیپرا سماعت میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام سے صارفین نے سوال کیا کہ کیا 7 روپے 41 پیسےکا ریلیف جاری رہےگا یا ختم ہوگیا؟ توصارفین کے سوالات پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جواب گول کرنے کی کوشش کی۔ممبر نیپرا سندھ رفیق احمد شیخ کا کہنا تھا کہ جو سوال پوچھا گیا ہے سیدھا جواب دیں۔نیپرا کی مداخلت کے باوجود سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام واضح جواب نہ دے سکے۔ نیپرا حکام نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں: بلاول
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار کی سطح عبور کرگیا
سانحہ سوات: خیبر پختونخوا حکومت نے بلآخر ہنگامی صورتحال کیلئے ڈرون حاصل کرلیا
ٹیکس وصولی کا رواں مالی سال کا ٹارگٹ آسان نہیں مگر ممکن ہے: چیئرمین ایف بی آر
خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا
جوڈیشل کمیشن نے پشاور، بلوچستان، سندھ اور اسلام آبادہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے ناموں کی منظوری دیدی
جنگ بندی کے بعد بڑی پیشرفت، پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
ملک میں 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر