کمشنر ملتان اور آر پی او کا وہاڑی میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ

وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے وہاڑی کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور آر پی او محمد سہیل چوہدری نے مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور ممبران ضلعی امن کمیٹی سے ملاقات کی اور منتظمین و ممبران امن کمیٹی سے انتظامات و سیکیورٹی امور بارے دریافت کیا، جس پر منتظمین و ممبران امن کمیٹی نے بہترین انتظامات و سیکیورٹی فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور آر پی او محمد سہیل چوہدری کو محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر کمشنر ملتان اور آر پی او نے انتظامات و سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر عامر کریم خاں اور آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے مرکزی امام بارگاہ اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی وزٹ بھی کیا۔ جلوس کے روٹس پر صفائی، روشنی، دیگر سہولیات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محرم میں بہترین انتظامات و فول پروف سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ اور پولیس محرم کے دوران مکمل ہم آہنگی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ محرم میں جلوسوں کے روٹس کی صفائی، روشنی، ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ محرم میں مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس افسران و جوان چوکنا ہیں۔ مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے والے افراد کی فزیکل، واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی لی جائے گی اور کسی بھی شخص کو امن و امان میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جلوسوں کے راستوں میں سبیلیں لگائی جا رہی ہیں۔ جلوسوں کے راستوں پر میڈیکل کیمپس اور کلینک آن وہیل موجود ہوں گے۔ مجالس کے منتظمین اور ضلعی امن کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ متبادل ٹریفک پلان، پارکنگ مقامات کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ متوقع بارشوں کے پیش نظر پانی کے نکاسی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں اور چھتوں پر بھی مکمل نفری تعینات ہوگی۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے سبیل سے خود پانی پی کر چیک کیا۔

اس موقع پر ممبران ضلعی امن کمیٹی علامہ غلام قنبر عسکری، شیخ عبدالطیف، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، طاہر شریف گجر، ماسٹر ریاض مسیح اور دیگر معززین نے شہر کی طرف سے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ڈی ایس پی رضوان خان، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد نواز، ڈسٹرکٹ منیجر ارسلان حمید، منتظمین اور ممبران امن کمیٹی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر