پولیس افسران کی اعلیٰ سطح پر ترقی، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کی جانب سے بیجز لگانے کی پروقار تقریب

لاہور(نیشنل ٹائمز) سنٹرل پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران کو ایڈیشنل آئی جی (گریڈ 21) اور ڈی آئی جی (گریڈ 20) کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان تھے، جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کا آغاز پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک بیجز لگائے اور اُن کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی پانے والے افسران سے توقع ہے کہ وہ لیڈرشپ رول کے تحت محکمانہ امور میں مزید بہتری لائیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محکمہ پولیس کی بہتری اور فورس کی فلاح و بہبود کے لئے جو تاریخی اقدامات اٹھائے گئے، وہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھے۔

تقریب میں ترقی پانے والے گریڈ 21 (ایڈیشنل آئی جی) افسران میں طارق رستم چوہان، خرم شکور، شہزادہ سلطان، فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) وسیم احمد خان، سید خرم علی اور ہمایوں بشیر تارڑ شامل تھے۔

جبکہ گریڈ 20 میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں اسد سرفراز خان، کیپٹن (ر) محمد علی ضیا، محمد عمر فاروق سلامت، صاحبزادہ بلال عمر، مصطفی حمید ملک، محمد فواد الدین ریاض قریشی اور محمد علی نیکوکارا شامل تھے۔

پروقار تقریب میں افسران کے اہلخانہ سمیت اعلیٰ پولیس و سول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر