کراچی میں کہیں بارش کا پانی نہیں کھڑا: مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں چند گھنٹے قبل بارش کے پہلے اسپیل کے دوران میئر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مرتضیٰ وہاب نے ڈیفنس،کلفٹن، ضلع جنوبی اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا جب کہ انہوں نے گورنر ہاؤس، سندھ اسمبلی اور سپریم کورٹ بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا۔میئر کراچی نے کہا کہ شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہیں بارش کے بعد کلیئر رہیں اور کہیں سے بھی پانی جمع ہونے کی کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی، کے ایم سی کی ٹیمیں مشینری کے ساتھ اہم شاہراہوں اور حساس علاقوں میں متحرک رہیں۔میئر کراچی کے مطابق شاہراہِ فیصل، سر شاہ سلیمان روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، نرسری، ٹیپو سلطان روڈ، طارق روڈ، کارساز اور ملحقہ علاقوں سمیت دیگر اہم سڑکیں مکمل طور پر کلیئر ہیں۔دوسری جانب جیونیوز کی ٹیم نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں بارش کے بعد کچھ مقامات حسن اسکوائر، سوک سینٹر،لیاقت آباد ڈاکخانہ،گرومندر اور ایم اے جناح روڈ سیون ڈے اسپتال کے پاس بارش کا پانی جمع ہے، ان مقامات سے بارش کا پانی نکالنے کے لیے انتظامات نہیں کیے گئے۔میئر کراچی نے میونسپل سروسز کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر