اسلام آباد سے دبئی کی پرواز طوفان باد و باراں کے باعث بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد: جمعرات کو علی الصبح پنجاب کا موسم شدید خراب ہونے اور طوفان باد و باراں کے دوران پاکستان سے اوور فلائنگ کی درجن سے زائد پروازیں مشکل کا شکار رہی۔
ایسے میں اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھارتی حدود میں گھس گئی جو 12 منٹ بعد واپس پاکستانی حدود میں آسکی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد سے امارات ائیر کی پرواز ای کے 715 صبح 4 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئی تو شدید بارش اور طوفان باد و باراں جاری تھا۔ جس کی وجہ سے پرواز روٹ سے بھٹک گئی اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی۔ بوئنگ 777 طیارہ امرتسر سے چکر کاٹ کر قصور کے قریب سے 4:36 بجے واپس پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور دبئی کے روٹ پر جاکر منزل پر پہنچا۔ طوفان کے دوران بیشتر غیر ملکی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں چکر کاٹنا پڑے۔ بینکاک سے لندن کی تھائی ائیر کی پرواز پاکستانی حدود میں 15 منٹ تک چکر کاٹتی رہی۔اس کےعلاوہ ٹائپی سے پیرس، باکو ،اسلام آباد، اسلام آباد، لندن، منیلا استنبول، دہلی استنبول، مسقط اور استنبول سے لاہور کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود میں مشکل کا شکار رہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر