سپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی کوششوں سے قومی اسمبلی و سینیٹ کے ملازمین کیلئے پارلیمنٹ ہائوس میں قائم االائیڈ بینک کے ساتھ آسان شرائط پر قرض سکیم کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی کوششوں سے پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام، پارلیمنٹ ہائوس میں قائم االائیڈ بینک کے ساتھ آسان شرائط پر قرض سکیم کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے وہ ملازمین جو پارلیمنٹ ہائوس میں قائم الائیڈ بینک کی برانچ کے اکائونٹ ہولڈرز ہیں، وہ اس سکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس قرض سکیم کے ذریعے ملازمین کو گھر کی تعمیر، خرید، مرمت اور گاڑی کی خریداری جیسے اہم مقاصد کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی جو نہایت آسان شرائط پر دستیاب ہو گی، خاص طور پر کم آمدنی والے ملازمین کے لیے یہ اقدام ان کے ذاتی مکان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مددگار ثابت ہو گا۔سکیم کے تحت قرض کے پراسیس میں ملازمین سے کوئی سروس فیس وصول نہیں کی جائے گی جس پر سپیکر نے الائیڈ بینک کی انتظامیہ کے اس فراخدلانہ اقدام کو سراہا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران الائیڈ بینک کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین، ایڈیشنل سیکرٹری/پرنسپل سیکرٹری ٹو سپیکر سعید احمد میتلا، مشیر برائے قانون سازی محمد مشتاق، جوائنٹ سیکرٹری عثمان علی انصاری، ڈپٹی سیکرٹری محمد فاروق اور قومی اسمبلی دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے اس سلسلے میں قومی اسمبلی کے تمام اعلی افسران کی شبانہ روز محنت کو سراہتے ہوئے اس تاریخی فلاحی اقدام کی تکمیل میں ان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں قومی اسمبلی اور الائیڈ بینک کے اعلیٰ افسران اور دیگر عملے کے ممبران نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران و عملے کے ممبران نے سپیکر قومی اسمبلی کے اس احسن اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اسے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر