بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکرنے والے میجر معیز خوارج سے لڑتے ہوئے شہید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے دلیر افسر میجر سید معیز عباس شاہ، جنہوں نے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کیا تھا، جنوبی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم 11 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 7 زخمی بھی ہوئے۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے بہادر افسر میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہو گئے۔ میجر معیز عباس شاہ اس آپریشن کی براہ راست قیادت کر رہے تھے۔ ان کی عمر 37 برس تھی اور ان کا تعلق ضلع چکوال سے تھا، جبکہ 27 سالہ لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، میجر معیز کو خوارج دہشتگردوں کے خلاف متعدد کامیاب آپریشنز میں شاندار کردار ادا کرنے پر جانا جاتا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے، جن میں سے ایک کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو میجر معیز عباس شاہ نے زندہ گرفتار کیا تھا۔ یہ واقعہ پاکستان کی عسکری برتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت بن گیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر