بلاول بھٹو نے ایوان میں مدلل انداز میں تقریر کی، پوری دنیامین پاکستان کامقدمہ لڑا ، راجہ پرویزاشرف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم اورپی پی پی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہاہے کہ بلاول بھٹو نے بہترین اندازمیں پاکستان کامقدمہ لڑاہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان کے نکات کاجواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری نے آج ایوان میں مدلل انداز میں ایک محب وطن قائد کی طرح تقریر کی ہے۔پوری دنیامین پاکستان کامقدمہ لڑا، 25کروڑعوام کہہ رہے ہیں کہ بلاول نے بہترین اندازمیں پاکستان کامقدمہ لڑاہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اس ایوان میں کہاتھا کہ میں کیاکروں ہندوستان پرحملہ کردوں،اس کے برعکس موجودہ حکومت نے وہ دندان شکن جواب دیا ہے جوہندوستان کوساری زندگی یادرہے گا۔انہوں نے کہاکہ جب بلاول بھٹو زرداری ایوان میں بھارت کے خلاف تقریر کر رہا تھا اس وقت ایوان میں اپوزیشن کے لوگ اس میں مداخلت کرتے رہے ، ان کے لیڈرنے موچی دورازہ میں کہاتھا کہ وہ پارلیمان پرلعنت بھیجتے ہیں، یہ کمپرومائزڈ لوگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب ان کے دورحکومت میں سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائی گئی تھی اورآرمی چیف نے بریفنگ دی تو اس وقت بھی عمران خان نے بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اراکین نے آج ایوان میں سکیورٹی اہلکاروں کو گالیاں دی ہیں، یہ نفسیاتی مریضوں کاٹولہ ہے، ان لوگوں کوپارلیمان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، یہ سارے لوٹے اور بھگوڑے ہیں، ان کواینٹ کاجواب پتھرسے ملے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر