بندرگاہوں پر برآمدی چارجز میں کمی سے برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ بندرگاہوں کو تاجر دوست اور لاگت میں موثر بنایا جا رہا ہے، برآمدی چارجز میں کمی سے برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، بحری شعبے میں اصلاحات سمندری وسائل کے موثر استعمال کے لیے ضروری ہیں۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت وزارت بحری امور کے سٹریٹجک روڈ میپ کے حوالے سے پیر کے روز اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر معاشی ترقی کے لیے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے پورٹ قاسم پر برآمدکنندگان کے چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چارجز میں کمی سے تجارتی سہولتوں کو فروغ ملے گا،مقامی کاروبار کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ماہی گیری اور بندرگاہی تجارت کے لیے ایکو کلچر زون کا قیام ہوگا،پہلی قومی میرین و ایکوکلچر پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی،میرین فشریز نے 410 ملین ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا ہے،شپ ری سائیکلنگ سے 6 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوئی،ماحول دوست شپنگ پالیسیوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے،بندرگاہی انفراسٹرکچر اور کسٹمز نظام کی جدید کاری پر کام جاری۔بندرگاہوں کو تاجر دوست اور لاگت میں موثر بنایا جا رہا ہے۔برآمدی چارجز میں کمی سے برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔بحری شعبے میں اصلاحات سمندری وسائل کے موثر استعمال کے لیے ضروری ہیں۔میرین معیشت کے فروغ کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر