راولپنڈی، ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)ضلع راولپنڈی میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 20کیسز ر پورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے، ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی،تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ بھانپتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ 12جولائی تک کم از کم ویکسن کی ایک خوراک کا سرٹیفیکٹ اپنے ادارے میں جمع کروایا جائے،ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر کو غیر ویکسینیٹڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہ بندی کے لئے فہرستیں جاری کر دی جائیں گی،ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں 8لاکھ سے زائدافراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ویکیسن لگوانے والے افراد میں 836770عام شہری جبکہ 32127فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر