بغیر تصدیق کے کسی بھی خبر کو سوشل میڈیا پر پھیلانا پروپیگنڈہ کے زمرے میں آتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور۔20جون (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا جو بیانیہ اختیار کرتا ہے،وہی ہمارے ہاں مخصوص پروپیگنڈہ سیل آگے پھیلاتے ہیں،جو قومی مفاد کے خلاف انتہائی خطرناک رجحان ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر تصدیق کے کسی بھی خبر کو سوشل میڈیا پر پھیلانا پروپیگنڈہ کے زمرے میں آتا ہے اور یہ رویہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ قومی سلامتی کیلئے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ بعض عناصر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلانے کے بعد نہ تو معذرت کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی پوسٹس کو مناسب وضاحت کے ساتھ ہٹاتے ہیں جبکہ تب تک وہ خبر سادہ لوح عوام تک پہنچ چکی ہوتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی اور عملی سطح پر سخت کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کوئی شخص پاکستان کے نیشنل انٹرسٹ کے خلاف ایسی مہم کا حصہ نہ بن سکے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت معلومات کی اشاعت سے ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان پروپیگنڈہ ٹرولز کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ قومی سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر