اسفندیارولی کا سیاسی رہنمائوں سے سرکاری سیکیورٹی واپس لیے جانے کے اقدام پر سخت ردعمل

پشاور(نیشنل ٹائمز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے خبردار کیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز واپس لیے جانے پر اگر کسی رہنما کو نقصان پہنچا تو مقدمہ وزیر اعلی اور آئی جی کے خلاف درج کرائیں گے، صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے 29سیاسی رہنمائوں اور اہم شخصیات سے پولیس سیکیورٹی واپس لیے جانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسفندریارلی خان نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں سیکیورٹی واپس لی جا رہی ہے کہ جب خطرات مزید بڑھ گئے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی کا واپس لینا دراصل ہمیں موقف سے پیچھے ہٹنے کا پیغام دینا ہے،اے این پی سربراہ نے کہا کہ ہمیں کسی بھی دھمکی یا پیغام سے ڈرایا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف واضح موقف کی وجہ سے ہمیں ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 29سیاسی رہنمائوں اور اہم شخصیات سے پولیس سیکیورٹی واپس لے کرایلیٹ فورس کے 58اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر