پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جہاں طلبہ نے ان سے پاکستان کی اندرونی وبیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پرسوالات کیے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیاہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، پاک افواج آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کےمطابق فرائض بخوبی سرانجام دےرہی ہیں جب کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں، وطن کی حفاظت کے لیے ہرقربانی دینے کے لیے تیارہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پرپاک فوج کا ساتھ دینا پڑے۔ طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن رکھے جائیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر