کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں علماء و مشائخ اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان کی شرکت ، محرم الحرام کے لئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

سرگودھا (نیشنل ٹائمز)۔ صوبائی وزیر اور کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے علما و مشائخ اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی صوبائی وزرا ملک صہیب احمد بھرتھ، بلال اکبر خان، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل، کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان، آر پی او ڈاکٹر شہزاد آصف، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے ساتھ ساتھ سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ اور اقلیتی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تمام شرکا نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ علما و مشائخ کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے ساتھ مشاورت اور عملی شمولیت کے ذریعے پُرامن محرم الحرام منایا جائے گا۔جمعہ کے خطبات میں بھی خاص طور پر امن و امان کی تلقین کی جائے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے ہم سب کو مل کر امن کو فروغ دینا ہے۔ علما کرام اور مذہبی رہنماؤں کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی ذُمہ دارانہ طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔بعد ازاں کابینہ کمیٹی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور بلاک 7 کی امام بارگاہ میں منتظمین اور اہل تشیع کمیونٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جلوس و مجالس کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عشرہ محرم کے تمام انتظامات قواعد و ضوابط کے مطابق جاری ہیں اور کسی نئی اختراع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے سرگودھا کے شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اتحاد بین المسلمین کو محفوظ مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔ جلوس و مجالس کے منتظمین نے کابینہ کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر