مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کواریگام اور آچابل میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور نوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ واضح رہے کہ برہانی وانی شہید کی برسی کے موقع پر قابض افواج کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، اس آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید افراد کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر