موجودہ حکومت بے گناہ خواتین کے خلاف وحشیانہ اور تشدد آمیز واقعات کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے،پارلیمانی سیکرٹری صبا صادق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق اوررکن قومی اسمبلی صبا صادق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بے گناہ خواتین کے خلاف وحشیانہ اور تشدد آمیز واقعات کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔انہوں نے یہ بات بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ ایمان افروز کے قتل کیس سے متعلق اسلام آباد پولیس کی بریفنگ کے دوران کہی ۔ پارلیمانی سیکرٹری صبا صادق کواسلام آباد میں طالبہ ایمان افروز کے وحشیانہ قتل کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صدر زون کے ایس پی کاظم نقوی نےصبا صادق کو بتایا کہ تحقیقات کے بعد مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس پی صدر زون کاظم نقوی کے مطابق ملزم فیروز جو جھنگ کا رہائشی ہے، واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا لیکن بعدازاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔ 23 سالہ ایمان افروز جو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ تھی، کو سیکٹر جی ٹین ون میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں گولی مار دی گئی تھی۔ ایس پی نے بتایا کہ واقعہ 19 اپریل کو پیش آیا۔ ملزم دیوار پھلانگ کر ہاسٹل میں مسلح داخل ہوا اور ہتھیار کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹہ احاطے میں چھپا رہا، پھر اس نے ایمان اور تین دیگر لڑکیوں کے کمرے میں گھس کر انہیں دھمکی دی اور ایمان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ ایمان کو ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ملزم دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا تھا۔ رمنا پولیس نے ایمان کے بھائی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی نقوی نے یہ بھی بتایا کہ ملزم ریپ اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ انسانی حقوق کی پارلیمانی سیکرٹری صبا صادق نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حکومت معصوم خواتین کے خلاف ایسے وحشیانہ اور تشدد آمیز واقعات کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔بریفنگ کے دوران ایس پی نقوی نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ثبوتوں کے ساتھ مکمل چالان پیش کر دیا جائے گا۔ صبا صادق نے معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کی کوششوں کو سراہا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر